اکالی دل میں مچی افرا تفری کے درمیان کل ہونے والی میٹنگ پر سبھی کی نظریں، پارٹی صدر سکھبیر بادل دے چکے ہیں استعفیٰ

اکالی دل کے لیڈران نے حال ہی میں اکال تخت کے جتھہ دار گیانی رگھوبیر سنگھ سے ملاقات کی تھی، اس میٹنگ میں جتھہ دار نے کہا کہ پارٹی کو اپنے بنیادی اصولوں پر پھر سے کھڑا کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>سکھبیر سنگھ بادل/ تصویر ایکس</p></div><div class="paragraphs"><p>سکھبیر سنگھ بادل/ تصویر ایکس</p></div>

سکھبیر سنگھ بادل/ تصویر ایکس

user

شرومنی اکالی دل میں اس وقت افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اعلیٰ قیادت کو لے کر کشمکش والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کچھ بھی معلوم نہیں ہے کہ پارٹی کی سمت و رفتار آگے کیا ہونے والی ہے۔ کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا شرومنی اکالی دل کا مستقبل بادل فیملی کے بغیر لکھا جائے گا؟ یہ سوال اس لیے اہم ہے کیونکہ پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل نے پہلے ہی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبھی کی نظریں اب 10 دسمبر یعنی جمعہ کے روز ہونے والی میٹنگ پر مرکوز ہیں۔

10 جنوری کو اکالی دل کی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہونی ہے جس میں پارٹی صدر کے نام اور آگے کے لائحہ عمل پر بھی غور و خوض کی امید ہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی تشکیل نو اور نئی قیادت کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان دلجیت سنگھ چیما کا کہنا ہے کہ یہ اہم میٹنگ چنڈی گڑھ واقع پارٹی دفتر میں 10 جنوری کو دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔

اکالی دل کے لیڈران نے حال ہی میں اکال تخت کے جتھہ دار گیانی رگھوبیر سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ اس میٹنگ میں جتھہ دار نے کہا کہ پارٹی کو اپنے بنیادی اصولوں پر پھر سے کھڑا کرنا چاہیے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 2 دسمبر کو اکال تخت کے سرکردہ 5 نمائندوں نے اکالی دل کی تشکیل نو کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ پارٹی کے کئی لیڈران اور کارکنان بھی اس معاملے میں اپنا نظریہ بیان کر چکے ہیں اور بیشتر کا یہی کہنا ہے کہ پارٹی کو نئے سرے سے مضبوطی دینے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانا ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *