افریقی ملک چاڈ میں راشٹرپتی بھون پر بوکو حرام کا حملہ، اندھا دھند فائرنگ، جوابی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک

چاڈ کے وزیر خارجہ اور حکومت کے ترجمان عبدالرحمن کلام اللہ نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 6 دیگر حملہ آور زخمی ہوئے، ہمارے ایک جوان کی بھی موت ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہشت گرد، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>دہشت گرد، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہشت گرد، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

افریقی ملک چاڈ میں راشٹرپتی بھون پر دہشت گردوں کے ذریعہ خوفناک حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ بوکو حرام نے کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ہوئی اور کم از کم 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس تصادم میں ایک جوان کے شہید ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں کے ذریعہ کی گئی اندھا دھند فائرنگ اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اس دہشت گردانہ کارروائی کا پوری ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی صدر محمد ادریس اور سرکردہ افسران سے چاڈ کی راجدھانی اینجامینا میں ہوئی ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے راجدھانی اینجامینا میں راشٹرپتی بھون احاطہ پر حملہ کرنے والوں کو مقابلہ کیا اور انھیں پست کر دیا۔

ایک میڈیا رپورٹ میں چاڈ کے وزیر خارجہ اور حکومت کے ترجمان عبدالرحمن کلام اللہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں میں 18 لوگ مار گئے ہیں اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایک جوان کی بھی موت ہوئی ہے، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت سنگین ہے۔

اس فائرنگ واقعہ کے کچھ گھنٹوں بعد کلام اللہ ایک ویڈیو میں فوجیوں سے گھرے اور بندوق لیے ہوئے دکھائی دیے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔ عدم استحکام کی سازش کو ناکام کر دیا گیا ہے۔ کلام اللہ نے یہ بھی جانکاری دی کہ حملہ آور شراب اور ڈرگس کے نشہ میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *