پونے میں دل دہلا دینے والا واقعہ – ساتھ میں کام کرنے والی خاتون کو ایک شخص نے سرعام حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا

مہارشٹرا کے پونے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ملٹی نیشنل بی پی او کمپنی میں کام کرنے والی 28 سالہ خاتون کو اسی کمپنی کے ایک ساتھی نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

 

حملہ کے وقت کئی افراد وہاں موجود تھے لیکن کسی نے بھی حملہ آور کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

 

یہ واقعہ کمپنی کے پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔ خاتون، جنہیں ہاتھ پر شدید چوٹیں آئیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہاسپٹل میں علاج کے دوران انتقال کر گئیں۔

 

یہ واقعہ  یراواڈا کے بی پی او پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ شبھدا شنکر کوڈارے کے طور پر ہوئی ہے، جو کاترج کی رہنے والی  تھیں۔  حملہ آور 30 سالہ کرشنا ستیہ نارائن کانوجا  شواجی نگر کا  رہائشی بتایا جاتا ہے

 

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حملہ آور نے شبھدا پر عوام کے سامنے چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، لوگوں نے فوری طور پر اسے قابو میں کر لیا، مارا پیٹا، اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق، مقتولہ نے مشتبہ شخص سے کچھ رقم ادھار لی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *