[]
حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں انتخابات کے سلسلہ میں جمعرات کی شام اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔
الیکشن کمیشن تلنگانہ کے 17لوک سبھا حلقوں اور پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے 175اسمبلی و 25 لوک سبھا حلقوں کے لئے انتخابات کروائے گا۔
رائے دہی 13مئی کو ہوگی۔انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی کل سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہوجائے گا۔یہ عمل 25اپریل تک جاری رہے گا۔
26اپریل کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔29اپریل نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔انتخابات کے سلسلہ میں کمیشن کی جانب سے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔اسی دوران دونوں تلگوریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے ہی سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
مختلف مقامات پر چیک پوسٹ لگاتے ہوئے پولیس اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی جانب سے گاڑیوں کی بڑے پیمانہ پر تلاشی کا کام کیاجارہا ہے۔
اس تلاشی کے دوران رقم کے ساتھ ساتھ شراب اور رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لئے ان میں تقسیم کی جانے والی اشیا کو ضبط کیاجارہا ہے۔