نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو ہفتہ کو یوم جمہوریہ سے قبل موقع پر قوم سے خطاب کریں گی۔صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق صدر کا خطاب شام 7 بجے سے آل انڈیا ریڈیو کے پورے قومی نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔
اسے دوردرشن کے سبھی چینلوں پر ہندی اور پھر انگریزی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں خطاب کے نشر ہونے کے بعد اسے دوردرشن کے علاقائی چینلوں سے علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
آل انڈیا ریڈیو اسے علاقائی زبانوں میں رات 9.30 بجے سے اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورکس پر نشر کرے گا۔