نظر بندی کے دوران سیکورٹی کا خرچ گوتم نولکھا کو ادا کرنا ہوگا، اس سے بچ نہیں سکتے: سپریم کورٹ

[]

نولکھا کے وکیل نے کہا جس وقت عدالت نے حکم دیا تھا، سماعت میں اس وقت کو بھی پیشِ نظررکھنے کی ضرورت ہے۔ 19 دسمبر 2023 کے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں نولکھا کو ضمانت دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی تھی لیکن این آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا وقت مانگنے کے بعد تین ہفتوں کے لیے اپنے حکم پر روک لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ضمانتی حکم پر روک میں مزید توسیع کی اور کیس کی سماعت 23 اپریل کو مقرر کی – یعنی کیس کی سماعت تقریباً دو ہفتوں کے بعد ہوگی۔ 7 مارچ کو نولکھا کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اس اعداد و شمار پر سوال کیا تھا اور ایجنسی پر ’جبراً وصولی‘ کا الزام لگایا تھا۔ جس پر ایجنسی کے وکیل نے سخت اعتراض کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *