[]
گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے واضح لفظوں میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ’’پہلی نظر میں دیکھنے سے لگ رہا ہے کہ انتخابی عمل کی شفافیت اور پاکیزگی کی حفاظت کے لیے ایک مناسب عبوری حکومت کی ضرورت تھی، جسے پاس کرنے میں ہائی کورٹ ناکام رہا ہے۔‘‘ دراصل عآپ اور کانگریس کے مشترکہ میئر امیدوار کلدیپ کمار نے پہلے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جہاں انھیں فوری راحت نہیں ملی۔ نتیجہ کار انھوں نے میئر عہدہ کے لیے ہوئے انتخابی نتائج پر روک لگائے جانے سے متعلق عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی تھی۔ انھوں نے اس عرضی میں ہائی کورٹ کے ایک سبکدوش جج کی دیکھ ریکھ میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے از سر نو انتخاب کرانے کی گزارش کی ہے۔