[]
حیدرآباد: بورا بنڈہ میں بنا اجازت جلوس نکال کر ہنگامہ آرائی کی گئی اور ایک اقلیتی شخص کو زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔
جلوسیوں نے پولیس پر بھی حملہ کیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ پولیس حملہ آوروں کے خلاف معمولی کیس درج کے ان کی غنڈہ گردی کو نظرانداز کرنے مقامی افراد نے الزام لگایا۔
بتایا جاتا ہے کہ بورا بنڈہ کے این این آر پورم میں سڑک پر منصوبہ بند طریقہ سے پولیس کی اجازت کے بغیر جلوس نکالا گیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
وہاں موجود ایک شخص کو 20 تا 25 شرپسندوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جلوس میں شریک افراد نے پولیس کانسٹبلس کی مداخلت پر ان پر بھی حملہ کیا، تاہم پولیس نے اقلیتی شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جب کہ زخمی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور کیس گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پولیس کانسٹبلس پر حملہ کرنے کے الزام میں حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 332 کے تحت مقدمہ درج کرتی ہے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔