ایران میں خواتین کو حاصل حقوق کی دنیا میں مثال کم ملتی ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی نے نیویارک کے دورے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش سے ملاقات کی ہے۔ 

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ قور سربراہ کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے بے انصافی اور غربت کا خاتمہ عالمی ادارے کا نصب العین ہے۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی طاقت کا استعمال کرے۔ جنگ افروزی استکباری طاقتوں کا وطیرہ ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لئے امن مخالف اقدامات کو روکے۔ یمن، افغانستان اور افریقہ میں استحصال کو روکنے کے لئے استکباری طاقتوں کو لگام دے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیام اور ظلم کے خاتمے کے لئے ایران عالمی ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

صدر رئیسی نے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ ایران کے بارے میں کوئی بھی خبر ایران کے موثق ذرائع سے ہی حاصل کرے کیونکہ استکباری طاقتوں کے زیر اثر میڈیا ایران کے بارے میں صحیح خبر دینے سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے ایران میں حقوق نسواں کی رعایت کے حوالے سے کہا کہ ایرانی خواتین کو حاصل حقوق کی دنیا میں کم مثال ملتی ہے۔ مختلف علمی، ثقافتی اور کھیل کے میدان میں خواتین کی نمائندگی اس کی واضح مثال ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایران اور عالمی ادارے کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے کی خواہش کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے یمن کے بحران کے خاتمے کے لئے ایران کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ایران کی تجاویز کی حمایت کرتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *