مرکزی حکومت بنائے گی منموہن سنگھ کی یادگار: امت شاہ کا بیان

کابینہ کی میٹنگ کے فوراً بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر کھڑگے اور آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہل خانہ سے کہا کہ حکومت میموریل کے لیے جگہ مختص کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد میں قومی راجدھانی دہلی  میں ایک یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری مرکزی وزارت داخلہ نے دی۔ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا کہ جمعہ کی صبح حکومت کو کانگریس پارٹی کے صدر کی جانب سے سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یادگار کے لیے جگہ الاٹ کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔

کابینہ کی میٹنگ کے فوراً بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر کھڑگے اور آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہل خانہ سے کہا کہ حکومت میموریل کے لیے جگہ مختص کرے گی۔ اس دوران آخری رسومات اور دیگر رسمی کارروائیاں مکمل کی جاسکتی ہیں، کیونکہ ایک ٹرسٹ تشکیل دینا ہوگا اور اس کے لیے جگہ مختص کرنی ہوگی۔

کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے سربراہ اور معاشی اصلاحات کے لیے جانے جانے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک 10 سال تک ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک کی قیادت کی۔

کانگریس نے جمعہ کو الزام لگایا کہ منموہن سنگھ کی آخری رسومات اور یادگار کے لیے جگہ کا فیصلہ نہ کرنا ملک کے پہلے سکھ وزیر اعظم کی جان بوجھ کر توہین ہے۔ کانگریس نے یہ مسئلہ اس وقت اٹھایا جب مرکزی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ہفتہ کو صبح 11:45 بجے ادا کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *