کانگریس کے وعدے بغیر دستخط کے پرانی تاریخ والے چیک کی طرح: ہریش راؤ

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس نے جن 6وعدوں کا اعلان کیا ہے، وہ بغیر دستخط کے پرانی تاریخ والے چیک کی طرح ہے۔ انہوں نے کانگریس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ اقتدار کے لیے ڈرامے کر رہے ہیں۔

وزیرموصوف نے ضلع میدک میں ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا۔انہوں نے استفادہ کنندگان کو مکانات کے دستاویزات حوالے کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس والے اقتدار میں آنے کے لیے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اگر کانگریس اقتدار میں آئے گی تو ہر 6ماہ میں ایک وزیراعلی بنے گا۔

حیدرآباد میں ہر 6 ماہ میں ایک بار کرفیولگے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بجلی چلی جائے گی اوردن میں صرف 6گھنٹے بجلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والوں کا نیا ہائی کمان بنگالورو میں بن گیا ہے۔

کانگریس لیڈر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔عوام ان کے فرضی وعدوں پر دھوکہ نہ کھائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنی ہر بات پر عمل کرکے دکھایا۔انہوں نے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرواکر حوالے کئے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کا منشور عظیم ہوگا اور ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *