منموہن سنگھ کی سمادھی راج گھاٹ پر ہی بنائی جائے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ منموہن سنگھ کی سمادھی راج گھاٹ پر ہی بننی چاہیے۔اس دوران  ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات کے لیے رات سے ہی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 دسمبرکو 92 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج یعنی  28 دسمبر بروز ہفتہ صبح 11 بجکر 45 منٹ پر نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی، جس کے لیے رات سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف، کانگریس کا مطالبہ ہے کہ آخری رسومات صرف وہیں ادا کی جائیں جہاں یادگار بنائی جائے۔

اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے تبصرہ کیا ہے۔ قنوج کے ایم پی اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ردعمل ظاہر کیا۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ ‘ملک کے سابق وزیر اعظم کی سمادھی کے تناظر میں احترام کی روایت کی پیروی کی جانی چاہئے۔ اس معاملے پر کسی قسم کی سیاست کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی سمادھی راج گھاٹ پر ہی بننی چاہیے۔ بی جے پی کو اپنی تنگ نظری کی غیر مناسب مثال پیش نہیں کرنی چاہیے۔ تاریخ بی جے پی کو اس کے منفی رویہ کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘

اس سے قبل کانگریس نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات اور یادگار کے لیے مناسب جگہ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھا تھا۔ کھڑگے نے خط میں ذکر کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے قد کو دیکھتے ہوئے ان کی آخری رسومات اسی جگہ ادا کی جانی چاہئیں جہاں ایک یادگار تعمیر کی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *