آندھراپردیش میں چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی دعوت افطار

آندھرا پردیش حکومت نے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب وجے واڑہ کے ایک کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں چیف منسٹر چندرا بابو اور کئی وزراء نے شرکت کی۔

 

چندرا بابو نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر نماز ادا کی اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے ساتھ رہنا ان کی زندگی کا مقصد ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت 30 تاریخ سے “پی 4” اسکیم نافذ کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے ہر مسلمان خاندان کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *