عید الفطر اور اگادی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28/مارچ 2025ء کو جاری کرنے ٹی ایس میسا کا مطالبہ

 

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (ٹی ایس ۔میسا) کے بانی و صدر فاروق احمد نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر اور اگادی کے پیش نظر ریاستی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28/مارچ 2025ء کو جاری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ فروری کی تنخواہ جو کہ ماہ مارچ میں موصول ہوئی ہے سے انکم ٹیکس کی ایک معتد بہ رقم منہا کر لی گئی ہے جس سے تہواروں کے موقع پر ملازمین کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔حکومت اس مطالبہ پر ہمدردانہ غور کر تے ہوئے تہواروں سے ماقبل تنخواہوں کے ایصال کر نے کے سلسلہ میں احکامات جاری کر ے تاکہ ملازمین کو تہواروں کے منانے میں خوشی اور سہولت ہواوروہ تہوار کے اخراجات کا تحمل کر سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *