کانگریس ہائی کمان محمد علی شبیر کو ریاستی کابینہ میں شامل کرکے مسلمانوں کو عید کا تحفہ دیں

کانگریس ہائی کمان محمد علی شبیر کو ریاستی کابینہ میں شامل کرکے مسلمانوں کو عید کا تحفہ دیں 

تلگو سال نو اُگادی سے عوام کو باریک چاول کی سربراہی۔ سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم نے کیا خیر مقدم

نظام آباد: 27/مارچ (اردو لیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی تلنگانہ حکومت عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو مرحلہ وار پورا کرتے ہوئے فلاحی اسکیمات کے ذریعہ راحت پہنچارہی ہے۔

 

تلنگانہ حکومت تلگو سال نو اُگادی کے موقع پر عید الفطر سے ایک دن قبل یعنی 30/مارچ 2025ء کو پی ڈی ایس فائین رائیس (باریک چاول) کی راشن شاپ کے ذریعہ مفت سربراہی کا چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں آغاز کئے جانے کا سابقہ ڈپٹی میئر بلدیہ نظام آباد مسٹر ایم اے فہیم نے والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے عہد کو پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کانگریس حکومت خواتین کو مفت آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے (200) یونٹ مفت برقی کی سربراہی، کسانوں کو رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت رقمی امداد، باریک چاول کی پیداوار پر فی ایکڑ(500) روپئے کا بونس دینے، جائیداد ٹیکس پر سود کی ادائیگی میں 90%فیصد جرمانے کی معافی، اساتذہ کے مخلوعہ جائیدادوں اور دیگر سرکاری عہدوں پر (56) ہزار افراد کے باقاعدہ تقررات کا صرف (15) مہینوں میں عمل میں لاتے ہوئے تاریخی کارنامہ انجام دیئے جو سابقہ بی آر ایس حکومت و سابقہ چیف منسٹر کے سی آر کے (10) سالہ تاریکی دور میں انجام نہیں دئیے گئے اور خوشحال تلنگانہ ریاست کو (7لاکھ) کروڑ روپئے سے زائد قرض میں مبتلا کردیا

 

جس کی وجہہ سے تلنگانہ حکومت کو ہر ماہ (56) ہزار کروڑ روپئے سود کی شکل میں ادا کرنا پڑرہا ہے۔ سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم کانگریس ہائی کمان و چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خواہش کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں لائی جارہی ہے جس کے پیش نظر مسلمانوں کی بہترین نمائندگی کرنے والی بہترین قد آور شخصیت

 

حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو بحیثیت کابینی وزیر ریاستی کابینہ میں شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے مسلمانوں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کریں اور مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان مسلمانوں کو عیدالفطر کے تحفہ کے طورپر حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو ریاستی کابینہ میں شامل کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *