
حیدرآباد: سکندرآباد کے حبشی گوڑہ میں تیزرفتار ڈی سی ایم وین نے سگنل کے قریب ٹہری موٹرسائیکلوں کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 4افرادبشمول خاتون زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، ڈی سی ایم گاڑی تین بائیکس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں تین مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔
اس حادثہ میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ڈی سی ایم ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی کے بریک فیل ہو جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کرین کی مدد سے ڈی سی ایم گاڑی کو ہٹایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔