اسلام میں زکٰوة کے مثالی نظام سے مستحقین اور ضرورتمندوں کوبڑی راحت ـ ہندوؤں او مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ریاست اور ملک کی ترقی 

حیدرآباد 23- مارچ ( اردو لیکس) جناب محمد محمودعلی سابق وزیر داخلہ تلنگانہ ریاست نے کہا کہ اسلام میں زکٰوة کے مثالی نظام سے مستحقین اور ضرورتمندوں کو بڑی راحت ملتی ہے اس خاص نظام کی بڑی اہمیت وفضیلت بھی ہے ٹی ایس ٹی یو ( تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین ) کے زیراہتمام اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ میں منعقدہ دعوت افطار کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوۓ انہوں نےان خیالات کا اظہارکیا ۔

 

جناب محمود علی نے سلسلہ خطاب جاری رکھتےہوۓ کہاکہ افطار کی دعوتیں گنگا جمنی تہذیب کی آئنہ دار ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہندواور مسلمان بھائیوں کے اتحاد ومحبت سے ہی ریاست اور ہمارے ملک کی ترقی وسالمیت برقرار ہے انہوں نے کہاکہ سماج میں سب سے باوقار اور معززپیشہ استاد کاہی ہوتا ہے اساتذہ ہی قوم کے معمار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی ایسی شخصیات ہوتے ہیں جواپنے شاگرد کی ترقی کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ جب وہ ڈپٹی سی ایم تھے میرے ایک استاد محترم مجھ سے ملنے آۓ تھے انہوں نے میری ترقی پر بیحد خوشی کااظہارکیا اور مجھے خوب دعائیں دی تھیں انہوں نے علحیدہ تلنگانہ تحریک کے روح رواں وسربراہ کے چندرشیکھر راؤکے دور حکومت کی یاد تازہ کرتے ہوۓ کہاکہ کے سی آر کا دور حکومت سنہرا دور رہا ہے تلنگانہ ریاست کاقیام کے سی آرکا اہم کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں ریاست تلنگانہ میں ایک بھی فرقہ وارانہ نوعیت کا واقعہ پیش نہیں آیا جناب محمودعلی نےکہاکہ مائنارٹیز اسکولس کاقیام ‘ ائمہ ومؤذنین کو مشاہیرہ کے نظام کی ابتداء کاسہرا کے سی آرکے سر ہی جاتا ہے

 

انہوں نے اساتذہ برادری کی خدمات کوپُراثر خراج تحسین اداکرتے ہوۓ اساتذہ کی اور ریاست کی ترقی کے لئے دعاکی اور کہاکہ ریاست تلنگانہ میں پیار ومحبت کی فضاء یوں ہی پروان چڑھتی رہےجناب محمد عبداللہ صدر اسٹیٹ ٹی ایس ٹی یو نے تمام مہمانوں ‘ معلمین ومعلمات کا دلی خیر مقدم کیا اور اساتذہ کی خدمات کو بیمیثال اور انمٹ قرار دیا انہوں نے اساتذہ کے مثالی اتحاد اور خدمات پر مبارکباد دی ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے مسحور کن انداز میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا اور دعا کی ٹی ایس ٹی یو فاؤنڈر جناب کرشناگوڑ ‘ راجی ریڈی اسٹیٹ جنرل سکریٹری ‘ اے لکشمن سابق جنرل سکریٹری’ اے کشٹیاسابق صدرٹی ایس ٹی یواور دیگر قائدین نے مخاطب کیا

 

جناب ایم اے باسط خان سابق اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اس موقع پر اساتذہ کی کثیر تعدادمیں شرکت پر اظہار مسرت کیا اور سب ہی کو رمضان المبارک کی مبارکباددی نماز مغرب کی مولاناقاری محمد عبدالمنان نے امامت کی اس تقریب کی خصوصیت یہ رہی کہ افطارو طعام کے بعد نمازعشاء اور تراویح بھی اداکی گئی جناب محمد عمر صلاح الدین نے امامت کی اور رقت انگیز دعا کی جناب محمد اقبال صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹی ایس ٹی یو نے بہترین انداز میں نظامت کی اور جناب محمد حسام الدین ریاض کی ” افطار و سحر” سے متعلق روزانہ کی تحریروں کی ستائش کرتے ہوۓ اسے منفرد اقدام قرار دیا انہوں نےاساتذہ کو مہذب معاشرہ کے لئے نعمت قرار دیا جناب محمد احمد خان جنرل سکریٹری حیدرآباد ٹی ایس ٹی یو نے فرداً فرداً سب کاشکریہ ادا کیا اور اساتذہ کے مثالی اتحاد واتفاق پر مبارکباددی جناب محمد عبداللہ ‘جناب ایم اے باسط خان ‘جناب احمد خان ‘ جناب محمد عبدالحفیظ فینانس سکریٹری نے مہمان قائدین کو تلگو قرآن مجید کے نسخے بطوتحفہ پیش کئیے تقریب کے انتظامات میں مسرز سید رحمت اللہ ‘ محمد عبدالحفیظ’وجیہہ الدین حامد ‘ محمدعلی جیلانی ‘ سید عبدالحفیظ’ ابراہیم خاں ‘ عباس حسین جنیدی ‘

 

خواجہ خلیل احمد ‘ ابصار احمد ‘ صفیان احمد خان اور محمد عمر صلاح الدین نے کلیدی رول ادا کیا ڈپٹی آئی او ایس چارمینار’ ون جناب نرساراجو ‘ کلدیپ کور گزیٹیڈ ہیڈمسٹریس’ جناب ایم اے معید گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر’ جناب حسن سعید ( ڈائٹ وقارآباد )’ جناب ایم اے حمید کیرئیر کونسلر ‘ محمد سیف الدین بنڈلہ گوڑہ منڈل ‘ فصیح الدین ‘ مرزارحمت بیگ ‘ محمد عبدالعلیم بابا ‘ سید وحیداللہ حسینی ‘ اکبر علی قریشی ‘ محمد الیاس ‘ سیف اللہ خان ‘محمد حمید ‘ معزالرحمن ‘ زاہد حسین ‘ شبانہ منور’ حصیم النساء ‘ شبانہ پروین ‘ذاکرہ بیگم ‘

 

فاریہ بیگم ‘ ‘ رحیم سلطانہ ہیڈ مسٹریس جی جی پی ایس دبیر پورہ’نازیہ اکبر ‘ حناتحسین ‘ نزہت ثمینہ’ جبین فاطمہ ‘ افضل الزماں اسریٰ بیگم کے علاوہ اساتذہ کی بھاری تعداد شریک رہی جناب محمد احمد خان نےشکریہ ادا کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *