ایران کا لبنان پر اسرائیل کی نئی جارحیت کے بین الاقوامی نتائج کے بارے میں انتباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے لبنان اور شام کے خلاف صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت اور غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی میں اضافے کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا۔

بقائی نے گذشتہ دو مہینوں میں صیہونی رژیم کی طرف سے جنگ بندی کی سینکڑوں خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر گذشتہ دنوں صیہونی حملوں میں مزید شدت آئی ہے جو قابض رژیم کی طرف سے تمام بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنگ بندی کے ضامن ممالک پر زور دیا کہ وہ صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدام کریں۔ 

انہوں نے اسرائیل کے فوجی حملوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں اور لبنان کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *