تلنگانہ میں اگادی سے نئے راشن کارڈس ہوں گے جاری

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ نئے تلگو سال آگادی کے موقع پر راشن کارڈس کی تقسیم ضلع نلگنڈہ سے شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد میں آئی او سی آفس میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا

 

جس میں سدی پیٹ کریم نگر اور ہنمکنڈہ اضلاع کے ایڈیشنل کلکٹرس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پونم پربھاکر نے کہا کہ گرمی کے دوران پینے کے پانی کی قلت نہ ہونے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اندراما مکانات کی تقسیم شفاف طریقہ سے ہونی چاہیے اور ان مکانات کی تقسیم میں غریبوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

 

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ دھان کی کٹائی کے دوران خریداری مراکز میں کسی بھی قسم کی مشکلات پیدا نہ ہوں۔ پونم پربھاکر نے آج ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ گجویل ایم ایل اے اور سابق وزیراعلی کے سی آر اپنے حلقہ گجویل نہیں آ رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *