
غزہ (آئی اے این ایس) حماس نے اس میڈیا رپورٹ کی تردید کی ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ کے لئے مراسلت یا بات چیت روک دی ہے۔
حماس نے صحافتی بیان میں کہا کہ ہم اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کی تردید کرتے ہیں۔ جمعہ کے دن عبرانی زبان کے اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالہ سے خبردی تھی کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلہ کے معاہدہ پر بات چیت معطل کردی ہے
کیونکہ اسرائیل نے منگل سے غزہ پر بڑے حملے پھر سے شروع کردیئے۔ ان حملوں میں 590 سے زائد جانیں جاچکی ہیں۔