بی جے پی حکومت حدبندی کے ذریعے جنوبی ریاستوں کی نشستیں کم کرنا چاہتی ہے: ویرپّا موئلی

موئلی نے کہا، “اقتدار کی تقسیم کے مسئلے پر عوامی سطح پر بحث کرنے سے حکومت کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپوزیشن کے خلاف اسے استعمال کرے۔ ایسی صورتحال پیدا کرنا مناسب نہیں۔ اس طرح کے اندرونی معاملات پر پارٹی کے اندر ہی گفتگو ہونی چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اقتدار کی تقسیم سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا ہے یا نہیں، اس بارے میں انہیں علم نہیں، البتہ وہ اس پر پارٹی ہائی کمان سے بات کریں گے۔

موئلی نے خبردار کیا کہ بی جے پی کی حد بندی پالیسی جنوبی ہندوستان کے مفادات کے خلاف ہے اور یہ ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے جنوبی ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور اس کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *