کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس یوم علیؑ میں عزاداران امیرالمومنینؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداران امیرالمومنینؑ نے مولانا طالب موسوی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی، نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ نماز ظہرین کے بعد عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین، لبنان اور یمن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین

کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین

کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین

کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *