اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنا دیا

یروشلم: اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا ۔

اسرائیل کی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (ایم ڈی اے) نے اطلاع دی ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

میزائل لانچ سے یروشلم اور تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل میں فضائی دفاعی سائرن بج اٹھے اور لاکھوں لوگ شیلٹروں میں چلے گئے۔

اسرائیلی پولیس نے کہا کہ افسران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ اثرات والے مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں۔

اسرائیل کی وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ میزائل لانچنگ کے بعد ایتھنز سے تل ابیب کے نزدیک بین گوریون ہوائی اڈے پر اسرائیلی پرواز نے لینڈنگ کی منظوری ملنے سے پہلے ہوا میں چکر لگایا۔

منگل کو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد یہ یمن سے اسرائیل پر تیسرا میزائل داغا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *