خبر پہ شوشہ۔اپلی کیشن “Grok” سے پریشانیاں 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

ایلان مسک کے مصنوعی ذہانت اپلیکیشن Grok نے آجکل تہلکہ مچا رکھاہے۔ اس کے دئیے سوالوں کے جواب سیاسی گلیاروں اور اہل سیاست کی نیندیں حرام کررکھی ہیں مگر گروک کے جوابات کوئی جادو یا جھاڑ پھونک کا عمل نہیں بلکہ یہ نٹ پر دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر اپنا جواب تیار کرتاہے۔ اس لئے اسے جھٹلانا یا غلط قرار دینا ممکن نہیں۔

 

گروک سے پریشانی اب تک صرف سیاسی حلقوں میں نظر آرہی ہے۔ لہذا اس کو ہم “وہ اہل سیاست جانیں” پر چھوڑدیتے ہیں اور بات کرتے ہیں عام آدمی کی۔ سناہے گروک کولیکر وہ عاشق مزاج حضرات جو اپنی نجی زندگی میتن “غیر نصابی” سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں کے گروپس میں بھی بڑی ہلچل ہے۔

 

خوف یہ ہے کہ کہیں ان بیویاں ان کی بیرون خانہ سرگرمیوں کا کچا چھٹا حاصل کرنے Grok کی خدمات حاصل نہ کرلیں۔ 😄😄

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *