
حیدرآباد ۔ کے این واصف
گلوبل تلنگانہ فورم ریاض کے جانب سے افطار ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ چٹخارے رسٹورنٹ کے ھال میں منعقد اس دعوت افطار مین بلا لحاظ مذہب و ملت کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفارتکار پروین کمار اور بھگوان سنگھ مینا نے الترتیب مہمان خصوصی اور مہمان عزازی کے طور پر شرکت کی۔
گلوبل تلنگانہ فورم کے صدر عبدالجبار انا نے خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے فورم کی سرگرمیوں پر روشنی بھی ڈالی۔ محفل کا آغاز قاری عبدالمتین کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ مولانا محمد یاسین بیگ اور مولانا عبدالمتین نے فضائل رمضان پر خطاب کیا۔ محمد شبیر حسین اور ڈاکٹر جنید نے مہمانان پروین کمار اور بی ایس مینا کو تہنیت پیش کی۔
فورم جڑی اور دیگر خواتین نے بھی اس دعوت افطار مین شریک رہین جن کے انتظامات کی نگرانی لئیق النساء نے کی۔ عبدالجبار کے ہدیہ تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔