تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس کے ایکریڈیشن کارڈس کی معیاد میں توسیع

حیدرآباد: تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے لیے ایک اہم فیصلہ  کے تحت حکومت نے ان کے ایکریڈیشن کارڈس (صحافتی شناختی کارڈس) کی معیاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

 

اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نے احکامات جاری کیے ہیں۔قبل ازیں کارڈس کی معیاد  30 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی تھی لیکن حکومت نے اس کی معیاد میں 30 جون 2025 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ

 

حکومت کی جانب سے صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈس کی معیاد میں توسیع کی گئی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *