اسمبلی میں کانگریس حکومت نے ’کرناٹک پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 1999‘ میں ترمیم کرتے ہوئے مسلم ٹھیکیداروں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کا فیصلہ کیا۔ اس بل کے مطابق، اب اقلیتی ٹھیکیداروں کو سرکاری ٹھیکوں میں مخصوص حصہ ملے گا۔
بل پاس ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سمیت وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا ماہانہ معاوضہ 75 ہزار سے بڑھا کر 1.5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ وزرا کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھا کر 1.25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ان کے بھتے بھی 4.5 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیے گئے ہیں۔