
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سعودی عرب میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 32 سالہ محمد مقصود حسین ساکن باغ جہاں آرا کے والد نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں سڑک حادثے میں جاں بحق ان کے بیٹے کی میت کو واپس لانے میں مدد کریں۔
مقصود حسین 6 ماہ سے ریاض میں ڈیلیوری رائیڈر کے طور پر کام کر رہے تھے کل وہ کنگ سعود میڈیکل سٹی کے قریب ایک مہلک حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس کی نعش اس وقت شومیسی گورنمنٹ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ ہے
حادثہ میں جواں سال فرزند کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ان کے گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔