اسرائیل کی جنگی کاروائی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا طرز عمل انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے لئے واضح خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے بچوں اور خواتین سمیت 400 سے زائد افراد کا قتل انتہائی خوفناک ہے، اس وقت غزہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ ان کا ملک فوری جنگ بندی چاہتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ مزید خونریزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔” 

انہوں نے اسرائیل کے وزیر جنگ کی طرف سے غزہ کے باشندوں کے جبری انخلاء کے بیان کی بھی مذمت کی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کے لئے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے خاتمے سے اسرائیل کی سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور مقبوضہ زمینوں میں بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *