تلنگانہ کے ورنگل آم منڈی میں بنگن پلی آم کی ریکارڈ قیمت پر فروخت – 122 روپے فی کلو لگی بولی

تلنگانہ کے ورنگل کے اینوما ملا  میں جمعرات کو ایک نئی آم منڈی کا افتتاح کیا گیا، جہاں پہلے ہی دن بنگن پلی آم نے ریکارڈ قیمت حاصل کی۔

 

اس منڈی کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر کونڈا سریکھا مقامی رکن اسمبلی کے آر ناگر راجو اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا موجود تھے۔

 

منڈی میں پہلی بار آموں کی نیلامی کی گئی، جس میں تاجروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس نیلامی میں محبوب آباد ضلع کے مری پیٹہ منڈل کے چلن چرلہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان وجے پال ریڈی نے اپنی لائی ہوئی بنگن پلی آم کو نیلامی کے لیے پیش کیا، جو حیرت انگیز طور پر ایک  لاکھ 22 ہزار  روپے فی ٹن میں فروخت ہوا۔

 

حکام کے مطابق، ورنگل کی منڈی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آم کو اتنی زیادہ قیمت ملی ہے۔ اس غیرمعمولی نیلامی سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید کسان اس منڈی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *