
بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راما راؤ نے پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے لیے آئندہ سال سے پدیاترا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پدیاترا کا مقصد بی آر ایس کو اقتدار میں واپس لانا ہوگا۔
فی الوقت وہ اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں اور رواں سال دسمبر تک وہ اضلاع کے دورے میں مصروف رہیں گے۔ اس دوران پارٹی کے پروگراموں کو گاؤں کی سطح تک پہنچاتے ہوئے بی آر ایس کو مستحکم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے جو بھی عوامی تحریک یا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اس پر عوام کی جانب سے کافی مثبت ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔
تارک راما راؤ نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی آر ایس کا دوبارہ اقتدار میں آنا یقینی ہے۔