نفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی، کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے: عمران پرتاپ گڑھی

عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں ہونے والے حالیہ  فساد کے پس منظر میں کہا کہ وہاں کے رہنما اور وزراء کس طرح کے بیانات دے رہے تھے، یہ سبھی کو معلوم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دعوت افطار میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی</p></div><div class="paragraphs"><p>دعوت افطار میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی</p></div>

دعوت افطار میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی

user

نئی دہلی: ’’نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ یہ شکست سے دوچار ہوگی اور محبت فتحیاب ہوگی۔‘‘ یہ بیان کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی رہائش پر منعقد ایک افطار پارٹی میں میڈیا سے رسمی گفتگو کے دوران کہی۔ انھوں نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، لیکن ساتھ ہی کہا کہ جلد ہی نفرت پر محبت کی فتح ہوگی۔

نفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی، کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے: عمران پرتاپ گڑھینفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی، کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے: عمران پرتاپ گڑھی

عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں ہونے والے حالیہ  فساد کے پس منظر میں کہا کہ وہاں کے رہنما، وزراء کس طرح کے بیانات دے رہے تھے، یہ سبھی کو معلوم ہے۔ بے گناہوں کو گرفتار کرنے سے بہتر ہے کہ خاطیوں کو سزا دی جائے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہلے سے ہی اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے تھے۔ اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو بگڑنے دیا گیا۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ وزراء اور رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کا معاملہ وہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور بی جے پی کے صدر سے پوچھیں گے کہ کیا آپ یا دیگر لیڈران اپنے گھر میں ایسے بیانات سن سکتے ہیں، یا مہذب سماج اسے سن سکتا ہے؟

عمران پرتاپ گڑھی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت کا کاروبار ہے جو بہت دنوں تک نہیں چلے گا۔ بالآخر پیار، امن اور محبت  کی دکان ضرور کھلے گی اور لوگ آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہیں گے، گنگا جمنی تہذیب کا بول بالا ہوگا۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں جو تفریح اور دل بہلانے کا ذریعہ ہوا کرتی تھیں، اب نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ ایک خاص طبقہ اسے نفرت پھیلانے کے لیے ’ٹول کٹ‘ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ وہ فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’عوام کو اس سلسلے میں سوچنا ہوگا کہ فلم کو تفریح کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں یا نفرت پھیلانے کا ذریعہ۔‘‘

نفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی، کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے: عمران پرتاپ گڑھینفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی، کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے: عمران پرتاپ گڑھی

اس موقع پر کانگریس کے نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر اور میڈیا افطار کے منتظم  سید عدنان اشرف نے کہا کہ میڈیا والوں کے ساتھ افطار سے ایک الگ طرح کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ بہت سارے مسائل زیر بحث آ جاتے ہیں، جو عام طور پر سامنے نہیں آ پاتے۔ اس درمیان انہوں نے وقف ترمیمی بل سے متعلق اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں ہماری پارٹی پوری طرح مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ہر سطح پر اس بل کی مخالفت کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *