بھروسہ اور اعتماد ہی المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کی پہچان

حیدرآباد: سفر حج و عمرہ کا انتخاب ہمیشہ احتیاط، تجربے اور قابلِ اعتماد خدمات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس جو مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں واقع ہے الحاج حافظ محمد فیاض علی کی قیادت میں گزشتہ 30 سال سے عازمین حج و عمرہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

 

تین دہائیوں پر محیط اس عظیم سفر میں المیزان نے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کیا ہے، المیزان نہ صرف تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک بلکہ دیگر ریاستوں کے ہزاروں خوش نصیبوں کو مقدس مقامات کی زیارت کروانے کا شرف حاصل کیا ہے۔ اللہ کے فضل اور حضور اکرم ﷺ کے صدقہ میں اب تک 10,000 سے زائد حجاج کرام اور 50,000 سے زیادہ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

 

المیزان کی کامیابی کا راز صرف اور صرف اس کی معیاری خدمات اور ایمانداری میں پوشیدہ ہے۔ حج و عمرہ کے خواہشمند افراد جو المیزان کے ساتھ یہ روحانی سفر کر چکے ہیں وہی اس کی بہترین خدمات کی گواہی دیتے ہیں۔

 

سال بھر وقفے وقفے سے عمرہ کے قافلے روانہ ہوتے ہی رہتے ہیں جہاں زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں مطمئن عازمین برسوں سے المیزان پر بھروسہ کرتے آ رہے ہیں اور ہر سال اسی ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ذریعہ اپنے مقدس سفر کا انتخاب کرتے ہیں۔

 

خوشخبری

المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کو سال 2025 میں حج کے لیے 50 عازمین حج کے لیے باضابطہ لائسنس حاصل ہوا ہے۔ حج کی بکنگ تیزی سے جاری ہے اور صرف چند نشستیں باقی ہیںلہذا، حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد جلد از جلد رابطہ کریں۔

المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس بھروسہ، اعتماد اور خدمت ہی ہماری پہچان

9849007861/9848016760


 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *