تلنگانہ کے کئی اضلاع میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری

نظام آباد/ کریم نگر۔شدید گرمی کے باوجود تلنگانہ کے بعض اضلاع میں غیر موسمی بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ متحدہ اضلاع عادل آباد، نظام آباد اور کریم نگر میں کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 

نظام آباد ضلع کے دھارپلی اور اندلوائی منڈل میں اچانک موسلا دھار بارش ہوئی۔ دھارپلی کے وادی گاؤں میں ژالہ باری کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ،اسی دوران ایک مکان پر بجلی گرنے سے سدایا نامی شخص کے گھر کا سامان تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہ گیا۔

 

کریم نگر کے چوپادنڈی مارکیٹ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکئی کی فصل بھیگ گئی جبکہ میڑچل پاپنا پیٹ منڈل میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کے باعث آم کے درختوں سے کچے پھل گر پڑے۔  اسی طرح پءداپلی، جگتیال، نظام آباد، کاماریڈی، منچریال اور کومرم بھیم آصف آباد کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دو دنوں تک مزید بارش کا امکان ہے

 

جس کے پیش نظر کسانوں اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسی طرح سدی پیٹ ضلع کے دباک، میر دودی اور توگٹ منڈگ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ماہرین موسمیات کے مطابق غیر متوقع موسمی تبدیلیوں کے باعث آنے والے دنوں میں بھی بعض علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *