یمنی فوج نے بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، یحیی سریع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا: ہماری فورسز نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے امریکی طیارہ بردار جہاز سمیت اس ملک کے متعدد جنگی جہازوں پر بھی حملے کئے ہیں۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ ہم نے بحیرہ احمر میں دشمن کے جنگی جہازوں بشمول طیارہ بردار بحری جہاز “یو ایس ایس ہیری ٹرومین” کو نشانہ بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم نے متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے دشمن کے بحری اہداف کو نشانہ بنایا۔

 یمنی فوج کے ترجمان نے کہا: دشمن کے فضائی حملے یمنی عوام کو فلسطینیوں کی حمایت کے دینی فریضے سے نہیں روک سکتے اور یمن امریکہ اور صیہونی رژیم کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری رکھے گا۔”
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *