ایران امریکی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، سینئر عہدیدار

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حزب اتحاد کے نائب سربراہ حمید رضا ترقی نے امریکی دھمکیوں پر تہران کے ردعمل کے بارے میں کہا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے چند روز قبل فرمایا تھا کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف حماقت کا مرتکب ہوتا ہے تو ہم اسی سطح کا متناسب اور تباہ کن جواب دیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کا یہ انتباہ ملک کی مسلح افواج کی مکمل اور بھرپور تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ 

حمید رضا نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایران کی خلیج فارس میں چین اور روس کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر وسییع مشقوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ایران کسی بھی فوجی خطرے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

 انہوں نے بیرونی خطرات سے نمٹنے میں یمن کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنیوں نے دشمن کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دے کر اسے پسپائی پر مجبور کر دیا، اسی طرح ایران کی مسلح افواج بھی رہبر معظم انقلاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دشمن کے کسی بھی فوجی اقدام کے خلاف سخت جوابی کارروائی کریں گی۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *