غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت پر خاموشی باعث ننگ ہے، النجباء

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی رژیم کی غزہ کے خلاف امریکہ کی براہ راست حمایت سے دوبارہ شروع ہونے والی جنگ کو نسل کشی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے انسانی اقدار کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی نہایت بے شرمی سے غزہ کے بچوں اور شہریوں کے خلاف صیہونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں۔

 تحریک نجبا نے امت اسلامیہ خاص طور پر عرب اقوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ٹھوس اور متناسب موقف اختیار نہ کیا تو انہیں اس مجرمانہ خاموشی پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

نجبا نے زور دیا کہ اس وحشت و بربریت کے عالم میں خاموش تماشائی بننا امت مسلمہ کے لیے باعث شرم ہے جس کی عزت و آبرو فلسطین میں پامال ہو رہی ہے۔ 

تحریک نجبا کے بیان میں صیہونی رژیم کے ساتھ بعض عرب اور مسلمان ملکوں کی ملی بھگت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے: خدا دیکھ رہا ہے، غزہ کی استقامت ختم نہیں ہوگی لیکن اس دنیا اور آخرت میں ہر اس شخص پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے جو صیہونی رژیم کا حامی و مددگار ہے۔

 فتح صرف خدا کی طرف سے ہے جس نے فرعون کو اس کی سرکشی اور جبر  کے باعث تباہ کیا جب کہ موسیٰ کو اس کی کمزوری اور بے بسی کے باوجود فتح سے ہمکنار کیا۔ 

واضح رہے کہ آج صبح سے غزہ پر صیہونی حملوں کے نتیجے میں 419 افراد شہید اور 528 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *