کانگریس کے بہار انچارج الاورو نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’نظام تعلیم میں اصلاح کیے بغیر ریاست کی ترقی نہیں ہو سکتی۔ 3 سال کے ڈگری کورس میں یہاں 5 سال لگتے ہیں۔ کالجوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ 25 ہزار طلبا کے لیے صرف 10 اساتذہ ہیں۔‘‘ الّاورو مزید کہتے ہیں کہ ’’ریاستی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق بہار سے تقریباً 2.90 کروڑ نوجوان اچھی تعلیم، طبی خدمات اور ملازمتوں کے لیے ملک کے دیگر حصوں میں ہجرت کرنے کے لیے مجبور ہیں۔ ہم ان سبھی لوگوں سے پدیاترا میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں، جنھیں نظام نے اپنی غلط پالیسیوں سے ناکام بنا دیا ہے۔‘‘
بہار کانگریس نے بے روزگاری اور ہجرت کے خلاف 16 مارچ سے ’پدیاترا‘ شروع کرنے کا کیا اعلان
