مسلح افواج جارحیت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج رہبر معظم انقلاب کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی انگلی ٹریگر پر ہے اور وہ پوری طرح آمادہ باش ہیں۔

 جنرل حیدری نے کہا کہ مسلح افواج نے تمام ضروری تیاریاں کر رکھی ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے درکار تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ حملہ آوروں کو عبرت ناک شکست دیں گی۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *