مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں جولانی رژیم سے وابستہ دہشت گردوں کے ہاتھوں علویوں کے قتل عام کے خلاف ترکی کے مختلف صوبوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
استنبول میں اجتماع پر پابندی کے باوجود ملک کے علوی شہری سڑکوں پر آگئے اور شام کے قونصل خانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔
جولانی رژیم کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شام میں علویوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔