مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، انہیں لاس اینجلس ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے پاکستانی سفیر احسن وگن نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے ڈی پورٹ کردیا گیا، باوجود اس کے کہ ان کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا داخلے سے روکا۔