
کرناٹک: سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان خاتون ہاتھوں سے سانپ کو پکڑتی نظر آ رہی ہے۔ جیسے ہی سانپ گھر میں داخل ہوا، وہاں موجود تمام افراد خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے، لیکن یہ بہادر خاتون بے خوفی سے آگے بڑھی اور اپنے ہاتھوں سے سانپ کو دبوچ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ بار بار چھٹکارا پانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن خاتون نے اسے مضبوطی سے پکڑے رکھا۔ حیران کن طور پر، اس نے نہ صرف سانپ کو قابو میں رکھا بلکہ اسے چوم بھی لیا! بعد ازاں، وہ سانپ کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئی۔
یہ دل دہلا دینے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور صارفین حیرت کے ساتھ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ مذاق میں کہہ رہے ہیں کہ “جو بھی اس خاتون سے شادی کرے گا، اسے سانپ پکڑنے کی ٹریننگ لینا ہوگی!”۔ اس ویڈیو نے نیٹیزنز کو حیران کر دیا ہے اور انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔