سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، ٹرمپ زیلنسکی کے تنازع پر ایران کا ردعمل

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان حالیہ تلخ کلامی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قوموں کو اپنی سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا، خاص طور پر خلیج فارس کے ممالک کو سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی داخلی اور علاقائی صلاحیتوں پر انحصار کرنا چاہیے، کیونکہ اس سلسلے میں کسی تیسرے فریق پر بھروسہ یا انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

 بقائی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ سیکورٹی کوئی درآمدی شے نہیں ہے، بین الاقوامی تعلقات کی رو سے حالیہ واقعات دنیا کے لئے ایک انتباہی پیغام ہیں۔

انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا ہم پھر سے 19ویں صدی میں واپسی کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ جہاں طاقت اور دھمکی کے ذریعے بین الاقوامی تعلقات طے کئے جاتے تھے ؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *