غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصری منصوبہ تیار

قاہرہ: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو سے متعلق مجوزہ عرب مصری منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ منگل کے روز قاہرہ میں ہونے والے ہنگامی سربراہ اجلاس میں عرب قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔عبدالعاطی نے یہ بات اتوار کی شام بحیرہ روم کے لیے یورپی یونین کی خاتون کمشنر ڈوبرا شویکا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

مصری وزیر خارجہ کے مطابق عرب قیادت، سربراہان اور رہنماؤں کی جانب سے منظور کیے جانے سے قبل کسی فریق کو منصوبے کی تفصیلات میں شریک نہیں کیا جا سکتا۔عرب ممالک نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے اور فلسطینیوں کی جبری ہجفت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا تھا۔امریکی صدر اپنے منصوبے کے تحت غزہ کو “مشرق وسطیٰ کا ریویرا” میں بدل دینا چاہتے ہیں۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالے تا کہ وہ فائر بندی معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کرے۔معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی اسرائیل نے امریکہ کی اس تجویز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تجویز میں مذکورہ مرحلہ کو اپریل کے وسط یعنی رمضان کا مہینہ اور یہودیوں کی عیدِ فسح گزر جانے کے بعد تک توسیع دینے کا کہا گیا ہے۔

البتہ حماس تنظیم پہلے مرحلہ کی توسیع کو کئی بار مسترد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ تنظیم براہ راست دوسرے مرحلہ میں منتقل ہونے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔دوسرے مرحلے میں تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی میں جنگ کو حتمی طور پر روکا جانا شامل ہے۔بدر عبدالعاطی کے مطابق دوسرے مرحلہ کے لیے مذاکرات کے لیے حرکت میں آنا ہو گا، یہ یقینا مشکل ثابت ہو گا۔

اسرائیل نے اتوار کے روز فائر بندی معاہدہ کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کے ساتھ ہی غزہ میں سامان اور امداد کا داخلہ روک دیا۔بات چیت کے دو وساطت کار ملکوں مصر اور قطر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر کے انسانی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Photo Source: @Osint613



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *