حیفہ آپریشن صیہونی جرائم کا فطری ردعمل ہے، حماس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان کے ذریعے حیفہ میں ہونے والے صیہونیت مخالف آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حیفہ شہر کے مرکزی بس اسٹیشن پر کئے گئے آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اقدام غزہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض رژیم کے جاری وحشیانہ جرائم کا فطری ردعمل ہے۔

 حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی غزہ اور مغربی کنارے میں ہماری قوم کے خلاف قابض رژیم کی نسل کشی اور وحشیانہ قتل عام کے فطری ردعمل کے دائرے میں کی گئی ہے۔

  اس بیان میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ اس مقدس ماہ جہاد میں، ہم مغربی کنارے، بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں سے درجواست کرتے ہیں کہ وہ ہر ممکن طریقے سے دشمن کا مقابلہ کریں۔ فلسطین اور مقدس مقامات کی صیہونیوں سے آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حیفہ آپریشن کا مزاحمت کار 20 سالہ یثرو شاہین حیفہ کے شمال میں واقع شہر شفا امرو کا رہائشی تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *