ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے پر امید ہوں، گروسی

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ویانا میں ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس  کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تحفظات سے متعلق مسائل حل نہیں ہوئے، جس پر انہیں سخت تشویش ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی امور کو حل کیا جانا چاہیے تاکہ ایجنسی اس بات کو یقینی بنا سکے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے۔!

 آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ نومبر میں ان کے دورہ تہران کے دوران صدر پیزیشکیان اور وزیر خارجہ عراقچی سے ملاقات میں جوہری معاہدے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *