حیدرآباد میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ شہر کے ملک پیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جمنا ٹاورس میں مقیم خاتون شریشا مشتبہ حالت حالت میں فوت ہو ہوگئی۔ متوفیہ کے شوہر ونے کمار نے متوفیہ کے ارکان خاندان کو اطلاع دی کہ دل کا دورہ پڑنے سے خاتون کی موت ہوگئی ہے۔

 

متوفیہ کی نعش کو شری‌سیلم  کے قریب واقع موضع منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے راستہ سے ہی نعش کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ  خانے منتقل کردیا۔ نعش پر زخم ہونے کی وجہ سے متوفیہ کے ارکان خاندان نے ملک پیٹ پولیس کو شکایت کی کہ خاتون کا قتل کیا گیا ہے

 

اور دل کے دورہ پڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ مکمل تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *