واضح ہو کہ جمعہ کو اوول آفس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہوئی زوردار بحث نے یوکرین اور امریکہ کے رشتوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بات چیت کے بعد وہائٹ ہاؤس میں معدنی ڈیل کرنے آئے زیلنسکی بغیر کوئی ڈیل کیے ہی وہاں سے نکل گئے تھے۔ اس کے بعد یورپی ممالک سامنے آئے اور انہوں زیلنسکی کے لیے اپنی بھرپور حمایت دکھائی۔ زیلنسکی کو اس طرح کی حمایت ملنے کے بعد ٹرمپ پر اس کا اثر پڑنے والا ہی تھا اس لیے طنز کے طور پر ان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
'اصل مسائل پر توجہ دیں تاکہ یورپ جیسی حالت نہ ہو' زیلنسکی کی حمایت کرنے والوں پر ٹرمپ نے کسا طنز
