کار اور ڈمپر کی ٹکر میں ڈرائیور ہلاک

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کی گادرواڑا تحصیل میں دیر رات کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے بعد ایک کار ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے اور سبھی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سائین کھیڑا میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پلوہا واپس آرہے گجر خاندان کی کار کامتی موڈ پر ڈمپر سے ٹکرا گئی اور ایک کھیت میں الٹ گئی۔

ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ چار زخمی ارکان کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *