امریکی حمایت پر قائم حکومتیں عبرت حاصل کریں، رہبر انقلاب کا یوکرینی زبان میں پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای یے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر یوکرائنی زبان میں ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں رہبر معظم نے ان ممالک کو خبردار کیا ہے جو امریکہ پر انحصار کرتے ہیں۔

رہبر انقلاب نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں پہلا سبق یہ ہے کہ مغربی طاقتوں کی حمایت ایک سراب ہے، خاص طور پر ان ممالک اور حکومتوں کے لیے جو امریکہ کی طرف سے قائم اور اس کی تابع ہیں۔ ہر ملک کو یہ حقیقت جان لینی چاہیے۔ جو حکومتیں امریکہ اور یورپ پر بھروسہ کر رہی ہیں، انہیں یوکرین کی موجودہ صورتحال کو دیکھنا چاہیے۔

یہ پیغام ان حکومتوں کے لیے ایک تنبیہ ہے جو اپنی بقا کے لیے مغربی طاقتوں پر انحصار کررہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *